بہارمتھلانچل

’’مدرسہ کی تعلیمی جدید کاری ‘‘کتاب کا اجرا عمل میں آیا

ارشد حسین سلفی کی یہ کتاب بے حد مفید اور قابل قدر :اسرائیل رضا

دربھنگہ :متھلا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام فخر الدین علی احمد ٹیچرس ٹریننگ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد ارشد حسین سلفی کی کتاب مدرسہ کی تعلیمی جدید کاری کا اجرا عمل میں آیا۔ اس موقع پر سابق صدر شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی پروفیسر اسرائیل رضا، صدر شعبہ متھلا یونیورسٹی پروفیسر ظفیر الدین انصاری ، سابق صدر شعبہ پروفیسر رئیس انور رحمن، ڈاکٹر آفتاب اشرف شعبہ اردو ایم ایل ایس ایم کالج ، انور آفاقی، ڈاکٹر احسان عالم، ڈاکٹر افروز الہدی، ڈاکٹر منصور خوشتر، ڈاکٹر جاوید اختر، ریحان قادری، اسلم آزاد، وارث علی، جمیل اصغر، فخر الہدی، کہکشاں صدف، مہ جبیں ، زیبا پروین اور افسانہ پروین وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر اسرائیل رضا کتاب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عصری تقاضوں کے تحت مدارس کی تعلیم جدید کے حوالہ سے محمد ارشد حسین سلفی کی یہ ایک بے حد مفید اور قابل قدر کتاب ہے۔ مجھے امید ہے کہ اہل علم و دانش میں اس کتاب کی کافی پذیرائی ہوگی۔ میں صاحب کتاب کے لیے اپنی تمام تر نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ وہیں پروفیسر رئیس انور رحمن نے کہا کہ یہ کتاب اس لحاظ سے کار آمد اور فکر انگیز ہے اس میں پورے مدرسہ کے نظام کو عصری تناظر میں دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کی خوبیوں کے ساتھ خامیاں بھی منظر عام پر لائی گئی ہیں۔ وہ خود اس کا عملی تجربہ رکھتے ہیں۔ اس لیے ان کی باتوں اور معروضات پر ضرور غور وفکر کرنا چاہیے ۔ صدر شعبہ اردو پروفیسر ظفیر الدین انصاری اور ڈاکٹر آفتاب اشرف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب اس موقع پر شعبہ اردو میں ریسرچ
اسکالر وارث علی کا پی ایچ ڈی کا وائیوا منعقد ہوا۔ انہوں نے علامہ شبنم کمالی : شخصیت اور خدمات کے موضوع پر ڈاکٹر ظفیر الدین انصاری کی نگرانی میں تیار کیا تھا اور پروفیسر اسرائیل رضا اکسپرٹ کے طور پر شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close