ہندوستان

مدھیہ پردیش : لڑکی کو اغوا کرکے کی اجتماعی عصمت دری ، متاثرہ کی حالت نازک

مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ضلع میں لڑکی کو اغوا کرکے اس کے ساتھ دو نوجوانوں نے اجتماعی عصمت دری کی ۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کچھ لڑکوں کی شکایت کرنے پولیس کے پاس جارہی تھی تبھی ملزمین نے راستے میں اس کا اغوا کرلیا اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور لڑکی کو بری طرح مارا پیٹا ۔اسپتال میں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

کھرگا پور پولیس ذرائع نے بتایا کہ سترئی گاوں کی رہنے والی اس لڑکی کے خاندان کا گاوں کے ہی کچھ لوگوں سے مکان کی تعمیر کے سلسلے میں جھگڑا چل رہا تھا۔ کل وہ اس کی شکایت کرنے کھرگا پور تھانہ جارہی تھی کہ گاوں کے لڑکوں ہری رام اور ایک دیگر نے راستے میں ہی اس کا اغوا کرلیا اور اسے جنگل میں لے جاکر اس کی عصمت دری کی۔ اس کے بعد اسے پتھروں سے مارا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔ ملزمین اسے مردہ سمجھ کر وہاں سے بھاگ گئے۔ جب گاوں کے لوگوں کی اس لڑکی پر نظر پڑی تو انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

پولیس نے لڑکی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا لیکن نازک حالت کے مدنظر اسے جھانسی میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا۔ لڑکی کے گھروالوں نے اس معاملے کی پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔

ایڈیشنل ایس پی ایس کے جین نے بتایا کہ رپورٹ کی بنیاد پر معامہ درج کرکے اصل ملزم ہری رام کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ لڑکی کی والدہ نے ہری رام اور لکھن کشواہا سمیت دو دیگر کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ فی الحال لڑکی کی حالت نازک ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close