فلم

مذہبی رہنما اوشو کے کردار میں نظر آسکتے ہیں بالی ووڈ اداکارعامر خان

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سلور اسکرین پر مذہبی رہنما اوشو کا کردار نبھا سکتے ہیں۔ایسا خیال ہے کہ مشہور فلمساز کرن جوہر اوشو کی سوانح بنانا چاہتے ہیں۔ عامر خان اور کرن جوہر نے آج تک کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے۔لیکن ا وشو کی بایوپک دونوں کو ساتھ لا سکتی ہے۔یہ بھی ماننا ہے کہ اوشو کی بایوپک کے لئے عامرکوسائن کیا گیا ہے ۔

بتادیں کہ اس سے قبل وہ گیتا فوگاٹ کی زندگی پر مبنی فلم ’دنگل‘ میں کام کرچکے ہیں اور اب اوشو کی بایوپک میں نظر آسکتے ہیں ۔ اسے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن اور عامر خان کاپروڈکشن ہاؤس ایک ساتھ مل کر پروڈیوس کریں گے جبکہ شکن بترا ہدایت کاری کریں گے جو اس سے قبل فلم’کپور اینڈ سنز‘ کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔

ایسا کہا جارہاہے کہ کہ فلم کی سکرپٹ کے تیئں عامر کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے فلم کے لئے ہاں کر دی ہے اور جلد ہی وہ اس کی تیاری بھی شروع کر دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close