بین الاقوامی

مراکش میں 13 سالہ بچی کے گینگ ریپ کی عدالتی تحقیقات

مراکش،22جولائی ( اے یوایس ) افریقی ملک مراکش کی عدالت نے ایک بچی کی اجتماعی عصمت ریزی کے گھناؤنے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقا ت شروع کی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بچی کو شیطان صفت چار طلباء کے ایک گروپ نے المحمدیہ کے مقام پر قائم فرانسیسی ہائی کمیشن کے زیراہتمام اسکول میں مبینہ طورپر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔آن لائن اخبار ’ہیس پریس‘ کے مطابق ملزمان پر بچی کو گینگ ریپ کا نشانے کی فرد جرد عاید کردی گئی ہے۔ چاروں طلباء کلوڈ مونی فاؤنڈیشن کے اسکول میں زیرتعلیم تھے جہاں زیاتی کا شکار ہونے والی بچی بھی زیرتعلیم ہے۔ فرد جرم میں ملزمان پر بچی کو ورغلا نے، دھمکیوں کے ذریعے اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنا نے اور سنگین جرائم کے مرتکب ہو نے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کی عمر صر ف تیرہ سال ہے۔ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد با اثر ہیں اور انہیں بچانے کے لیے المحمدیہ کے علاقے کے سر کردہ حکام بھی سرگرم ہیں۔ با اثر لوگوں کی طرف سے ان کے خاندان اور بچی پر ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی سے دست بردار ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ جرم کے مر تکب ملزم اس کی بچی کو اسکول کے قریب ایک ویران عمارت میں لے گئے جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی تصاویر اور ویڈیو بنائیں ۔
اور اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close