بہار

مرکزنے سی بی آئی کاغلط استعمال کرکے لالوپرسادکوپھنسایا:راجندررام

کلکٹریٹ کے سامنے راجدکارکنان نے دیادھرنا،لگایامرکزپرسی بی آئی کاغلط استعمال

مشر قی چمپارن:راجدسپریمولالوپرسادیادوکوایک منظم سازش کے تحت پھنساگیاہے،اب ملک کی جانچ ایجنسیوں کاکس طرح استعمال ہورہاہے اس سے ملک کی جنتالاعلم نہیں ہے،جس کاخمیازہ بھارتیہ جنتادل کوآنے والے انتخاب میں بھگتناپڑے گا۔مذکورہ باتیں ہرسدھی رکن اسمبلی راجندررام نے کلکٹریٹ کے سامنے منعقدپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ لالویادوغریبوںکے آواز،بے سہاروںکے سہارااورسبھی مکتبہ فکرکے لوگوںکوساتھ لے کرچلنے والے ملک کے واحدلیڈرہے۔سابق سی بی آئی ڈائریکٹرآلوک ورماکی تصدیق اورعدالت میں دیئے گئے حلف نامے سے یہ بات روشن ہوجاتاہے کہ لالو یادوکوسازش کے تحت پھنساگیاہے،مرکزی حکومت نے ملک کی بڑی جانچ ایجنسی سی بی آئی کاغلط استعمال کرکے لالوپرسادیادوکوپھنسانے کاکام کیاہے۔سابق لوک سبھاامیدوارونودکمارسری واستونے کہاکہ مرکزاورریاستی سرکاربدعنوانی میں پوری طرح ڈوبی ہوئی ہیں۔وزیراعظم رافیل معاملے میں کچھ بھی نہیں بول رہے ہیں جہاں کروڑوںکاگھوٹالہ ہواہے۔وہیں ضلع صدرسریش یادونے کہاکہ جمہوریت میں عوام مالک ہوتاہے،لالویادوعوام کی عدالت میں بے داغ اورپاک صاف ہیں،آنے والے انتخاب میں ڈبل انجن کی سرکارکوجھٹکالگے گی۔ساتھ ہی سبھی لوگوںنے متحدہوکراس بات پرغوروخوض کیاکہ موتیہاری لوک سبھاراشٹریہ جنتادل کی سیٹ رہی ہے اوریہ روایت ٹوٹے گانہیں۔اس پروگرام کی صدارت یواراجدکے ضلع صدرحامدرضااورنظامت منی سری واستونے کیا۔اس موقع پرسابق ایم ایل اے لکشمی نرائن یادو،سابق امیدوارسریش یادو،منوج یادو،ریاستی نائب سکریڑی نورعالم خان،ریاستی ترجمان آدرش آنند،منی لال یادو،سنجئے نرالا،امریندریادو،لال بابوخان،پردیپ یادو،اونیش یادو،اوماشنکریادو،وکاش کمار،جاویداحمد،انعام الحق،پون یادو،سنتوش کشواہا،قمرالزماں،اٹل یادوسمیت دیگرکارکنان موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close