بہار

مرکزی حکومت مزدور و کسان مخالف نیتی کے خلاف راجد نے کیا سڑک جام

سمستی پور:مرکزی حکومت کی مزدور و کسان مخالف نیتی کے خلاف ملک گیر بھارت بند کے دوسرے روز آج راجد ضلع صدر وینود کمار رائے کی قیادت میں راجد کارکنوں نے اسٹیڈیم گولمبر کے نزدیک سمستی پور۔ مسری گھراری شاہراہ کو قریب چار گھنٹے تک جام کئے رکھا ۔ اس موقع پر جلسہ منعقد کی گئی ۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت مزدور، کسان ،نوجوان اور عوام مخالف ہے ۔مودی حکومت ہر مورچے پر پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔مودی حکومت کے ساڑھے چار سال کے دور اقتدار میں 44ہزار سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے ۔مقررین نے کہا کہ مرکزی حکومت مرکزی تفتیشی ایجنسی کا بیجا استعمال کر رہی ہے ۔ساتھ ہی یہ حکومت نفرت کی سیاست کر نے میں اپنی پوری توانائی صرف کر رہی ہے۔ اس ھکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اسلئے تواریخ کبھی مودی حکوت کو معاف نہیں کریگی۔ جلسہ کو راجد ضلع صدر وینود کمار رائے کے علاوہ سابق رکن قانون ساز کائونسل مھترمہ روما بھارتی، مونیشور سنگھ، پریم پرکاش شرما، للن یادو، راکیش کمار ٹھاکر، پرمود رام، رام ویند رام ، فیاض احممد، محمد نسیم عبد اللہ انصاری ، روشن یادو، اکھلیش یادو، وجئے کشواہا، راجیو رائے، جئے شنکر رائے، پربھات کمار، دنیشور یادو، مہیش رائے ، کرشن کمار رائے، دھرمندر یادو، اومیش رام، اوم پرکاش یادو، نوین کمار ،چندرشیکھر رائے وغیرہ نے خطاب کیا ۔ موقع پر کافی تعداد میں راجد کارکنان موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close