ٹیکنالوجی

مریخ پراترا ناسا کا انسائٹ لینڈر

لاس اینجلس: امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا کا انسائٹ لینڈر پیر کے روز مریخ پر بحفاظت اتر گیا۔اس خلائی شٹل کے مریخ پر اترنے کے ساتھ ہی ناسا کے دو سال تک چلنے والے اُس مشن کے آغاز ہو گیا جس میں مریخ سے وابستہ خلا کے رازوں کے بارے میں پتہ لگایا جائے گا۔ناسا کا انسائٹ لینڈر اس برس 5مئی کو لانچ کیا گیا تھا۔ سال 2012 میں كيوروسٹي روور کے بعد سرخ سیارے کے راز وں کی تلاش کے لئے مکمل طور پر وقف یہ ناسا کا پہلا مشن ہے۔انسائٹ لینڈر چھ ماہ کے دوران ت قریباً 48 کروڑ کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد مریخ پر پہنچا۔انسائٹ لینڈر ہندوستانی وقت کے مطابق پیر کی تاخیر شپ تقریباً ایک بج کر 17 منٹ پر مریخ پر اترا۔
انسائٹ لینڈر سات منٹ کے اہم وقت کے بعد مریخ پر اترا۔ناسا کے اس مشن کا مقصد انسائٹ لینڈر کے ذریعے مریخ کی سطح اور اس کے اندرونی حصوں کا مطالعہ کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close