کھیل

مرے کو بہت جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارہ کا یقین

لندن ، برطانوی ٹینس کھلاڑی سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرکے ٹینس کورٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔اینڈی مرے فٹنس مسائل کے باعث سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل اور آئندہ ہفتے شیڈول راجرز کپ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ سٹی اوپن پری کوارٹر فائنل میں رومانیہ کے کھلاڑی ماریس کوپل کے خلاف فتح کے بعد مرے کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
انہوں نے کہا کہ 18 ماہ بعد ہارڈ کورٹس پر کھیلنے کی وجہ سے تھکن کے ساتھ ساتھ میں بہت کمزوری محسوس کر رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ مجھے بہت احتیاط کی ضرورت ہے، اس لئے اب میری تمام تر توجہ سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ پر مرکوز ہے اور سو فیصد فٹ ہونے کی صورت میں ہی ایونٹ میں حصہ لوں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close