متھلانچل

مستحق خاندان کو پندرہ دنوں میں دستیاب کرائیں گیس کنکشن

سپلائی و ٹاسک فورس کی نشست میں ضلع مجسٹریٹ نے دیا حکم

دربھنگہ: سپلائی ٹاسک فورس کی نشست ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ کی صدارت میںکلکٹریٹ واقع ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی ۔ نشست میں سب سے پہلے ’’گرام سوراج یوجنا ‘‘ کے تحت اجولا گیس کنکشن کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ویسے اہل خاندان جن کو اب تک اجولا گیس کنکشن دستیاب نہیں کرایا گیا ہے ایسے مستحق لوگو ںکو پندرہ دنوں کے اندر کنکشن دستیاب کرانے کا حکم ڈی ایم نے دیا ۔ نشست میںموجود تمام مارکیٹنگ افسر کو فوڈ کلینڈر کے مطابق غلہ کا اٹھاؤ اور تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ مارکیٹنگ افسر کو پبلک ڈسٹربیوشن سسٹم کے وینڈر وں کا ریگولر معائنہ کرنے کا حکم دیا ۔ تما م ڈیلر غلہ اٹھاؤ کیلئے برو قت رقم جمع کردیں اسے یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ۔ ضلع منیجر فوڈ کارپوریشن کو بر وقت ایس آئی او جاری کرنے کا حکم دیا گیا تاکہ ڈیلر وقت پر اناج کا اٹھاؤ کرکے مستحقین کے بیچ تقسیم کرسکیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے غیر مستحق لوگو ںکا نام راشن کارڈ سے ہٹانے اور نیا راشن کارڈ جاری کرنے کی کاروائی تیز کرنے کا حکم تین سب ڈویزن افسران کو دیا ۔ ضلع سپلائی افسر کو اس کام کی سخت نگرانی کرنے اور رپورٹ دینے کی ہدایت دی گئی ۔ انتودے منصوبہ کے مستحقین کی تصدیق کرنے کا بھی حکم دیا گیا ۔ تمام مارکیٹنگ افسر ان اور ایس ڈی او کو ریگولر ہدف کے مطابق پبلک ڈسٹریبوشن سسٹم کی دکانوں کو معائنہ کرنے کا حکم دیا گیا اور معائنہ نہیں کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ ضلع کلکٹر نے دیا ۔معائنہ کے بعد جانچ رپورٹ کو اپ لوڈ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ۔ نشست میں ضلع سپلائی افسر سترودھن کامتی ، ایس ڈی او صدر راکیش گپتا ، ایس ڈی او بینی پور پردیپ کمارجھا ،ایس ڈی او بیرول برج کشور لال ، سینئر اے ڈی ایم روندر کماردیواکر اور ضلع تعلقات عامہ افسر کنہیا کمار وغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close