اتر پردیش

مسلمانوں کی تمام شعبوں میں حالت دلتوں سے بھی بدتر ہے اس لئے ریزر ویشن کے اصل حق دار یہ ہیں حکومت مسلمانوں کو ریزر ویشن دے:آل انڈیا متحدہ محاذ

مظفرنگر(شاہدحسینی) :آج آل انڈیا متحدہ محاذ کے ممبران وعہدیداران قومی صدر شاہنواز آفتاب کے ہمراہ احاطہ کچہری میں جمع ہوئے جہاں سے متحد ہو کر صوبہ کے وزیر اعلی کے نام ایک مکتوب ڈی،ایم کے توسل دیا میمو رنڈم میں تحریر ہے کہ تاریخ گواہ ہے ملک کی آزادی کے لئے مسلمانوں نے دیگر دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر تن من دھن کی قر بانی پیش کی ہے لیکن بد قسمتی کہ روز مرہ ان کے حالات بد سے بد تر ہو تے چلے جا رہے ہیں سچر کمیٹی رنگاناتھ مشرا کمیشن و گوپال سنگھ آیوگ جی کی رپورٹ سے واضح ہے کہ ملک کے مسلمانوں کی تمام شعبوں میں حالت دلتوں سے بھی بدتر ہے لیکن ملک کے دستور کا حوالہ دے کربہانا بنایا گیا اور کہا گیا کہ دستور ہند کی مجبوری کی وجہ سے مسلمانوں کو ریزر ویشن نہیں دیا جا سکتاہے اور اس طرح مسلمانوں ریزر ویشن دینے کی کو ئی کوشش نہیں کی گئی ملک اور معاشرہ کی ترقی کے لئے ضروری ہے ملک کے سبھی مذ ہب کے لوگوں کے لئے ایکتا کا ماحو ل ہوتعلیم روزگار سیاست میں سبھی کی برابر کی حصہ داری ہو مرکزی حکو مت کی جانب سے جن کو ۱۰ ؍ فیصد ریزر ویشن دیا جا رہا ہے ان میں تو صرف آرتھک پچھڑا پن ہے مگر مسلمان تو ساماجک و آر تھک اور تعلیم کے علا وہ ہر لحاظ سے پیچھے ہے اس لئے ریزر ویشن کے اصل حق دار یہ ہیں جنہیں اس کی شدید ضرورت ہے جو واقعتا ریزر ویشن مستحق ہیں اس لئے آل انڈیا متحدہ محاذ حکو مت اتر پر دیش سے مطا لبہ کرتا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں بسنے وا لے ایسے طبقے کو جو ہر میدان میں کمزور ہے اس کو مضبوط کر نے کے لئے ہر شعبہ میں حصہ داری ملے اس سے ملک کے حالات خوش گوار ہو ںگے ہنستا کھیلتا معاشرہ نصیب ہوگا میمورنڈم دینے والوں میں شاہنواز آفتاب ،منور ایڈو کیٹ،محبوب عالم ایڈو کیٹ،فیضیاب خان ایڈو کیٹ،مظفر احمد،سید علی مہدی،حسین پنڈیر،عارف رانا،محمد ظہیر،سنجے،آنند پر کاش،روندر،دانش شیخان،قاضی مقیم ،برہان قریشی،دل نواز خان وغیرہ موجود رہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close