بہارمتھلانچل

مسلمانوں کی قربانیوں کے بغیر آزادی کی تاریخ نامکمل :مولانا فیضی

یوم آزادی کے موقع پر دینیات کوئز مقابلہ کے کامیاب طلبہ کو نوازا گیا

جالے: اس ملک کی آزادی میں مسلمانوں کی جو قربانیاں رہی ہیں انہیں فراموش کر کے آزادی کی صحیح تاریخ نہیں لکھی جا سکتی،میں سیدھے سیدھے لفظوں میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مسلمان اس ملک میں کرایہ دار نہیں بلکہ حصہ دار ہیں اس لئے کسی بھی طرح کی احساس کمتری کے بغیر خود کو خود اعتمادی کے ساتھ جینے کا عادی بنائیے ورنہ آپ کی نسلوں کا مستقبل تاریک چادر میں لپٹ کر رہ جائے گا یہ باتیں یوم آزادی کے موقع پر اسلامک مشن اسکول جالے کے زیر اہتمام منعقد تقریب جشن آزادی سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے ڈائریکٹر مولانا محمد ارشد فیضی نے کہیں جب کہ اس موقع پر صدر جلسہ مولانا مظفر احسن رحمانی جنرل سکریٹری پیام انسانیت ٹرسٹ،مولانا غلام مذکر خان جالوی مینیجنگ ڈائریکٹر اسلامک مشن اسکول ،محمد صادق آرزو کانگریسی لیڈر جالے، شعبان العارفین ڈپٹی ڈائریکٹر اسلامک مشن اسکول ،محمد ابوذر ریوڑھا ،مولانا اسرار احمد شگفتہ سابق پرنسپل مدرسہ قاسم العلوم دوگھرا ،مولانا دبیر عالم دوگھرا ،ماسٹر مفید عالم دوگھرا ،حافظ سیف الاسلام دوگھرا ،حافظ عبد القادر دوگھرا، ڈاکٹر محمد جوہی دوگھرا ،سمیت علاقہ کی موقر ہستیاں رونق اسٹیج رہیں اپنے کلیدی خطاب میں مولانا فیضی نے نئی نسل سے کہا کہ آپ کو آزادی کی تاریخ پڑھنی چاہئے تب ہی آپ اپنے اکابر کی قربانیوں سے واقف ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک کی جو تصویر بنادی گئی اور جس طرح یہاں نفرت کی سیاست کا کھیل شروع ہوا اس کے منفی نتائج سے انکار نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ اس ملک کی اکثریت کا مزاج آج بھی جمہوری ہے اور ایسے ماحول میں یہاں نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں، مولانا فیضی نے کہا کہ ہم گاندھی جی کے اصولوں سے ہٹ کر اپنے ملک کی صحیح تعمیر نہیں کر سکتے،قابل ذکر ہے کہ مقامی بلاک کے سرکل ٹولہ میں قائم اسلامک مشن اسکول جالے میں آزادی کا جشن مکمل تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا اسکول کے ڈائریکٹر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی کے ہاتھول پرچم کشائی کا عمل انجام پانے کے بعد گلفشاں پروین جالے، عائشہ پروین لتراہا، محمد انیس جالے،رابعہ پروین،راجنی پروین ،عظمہ شاداب دوگھرا دوگھرا، لبنہ نایاب دوگھرا،محمد مجاہد،گلفشاں پروین سرکل ٹولہ اور شمع پروین سمیت اسکول کے طلبہ وطالبات نے کئی دلچسپ پروگرام پیش کیئے جن کی تیاری میں اسکول ٹیچر راحت پروین ،گل صبا پروین،عارفہ پروین اور صوفیہ پروین کی مسلسل کوششیں شامل رہیں واضح رہے کہ اس تاریخی موقع پر اسلامک مشن اسکول کے زیر اہتمام مختلف اسکولوں میں ہڑھنے والے طلبہ وطقلبات کے درمیان دینیات کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو مولانا مظفر احسن رحمانی کے ہاتھوں ٹرافی کے ساتھ قیمتی انعامات سے بھی نوازا گیا جن میں اول انعام پانے والی فاطمہ خاتون جالے،دوم انعام پانے والے محمد دلشاد جالے،سوم انعام حاصل کرنے والی امامہ خاتون جالے،چہارم انعام پانے والے یاور حسین خان جالے اور پنجم انعام پانے والے محمد صارم جالے کے نام شامل ہیں ان کے علاوہ تمام شرکاء مقابلہ کو بھی انعام میڈل سے نوازا گیا اخیر میں صدر جلسہ مولانا مظفر احسن رحمانی اور مولانا غلام مذکر خان جالوی نے اپنے خطاب میں مشترکہ طور پر کہا کہ مقامی سطح کے بچوں میں دینی معلومات کے تئیں آئی بیداری مولانا ارشد فیضی قاسمی کی کوششوں کا نتیجہ ہے میں ان کی فکر کو سلام کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اسلامک مشن اسکول اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے جس کی اہمیت کو سمجھنے کی ہمیں کوشش کرنی ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close