اتر پردیش

مسلما نوں کے دور اقبال اور عہد عرو ج کا راز سیرت طیبہ ﷺ میں مضمر ہے ،مو لانا سید صہیب حسینی ندوی

قصبہ بلہرہ جامع مسجد مرکز میں سیر ت النبی ﷺ کانفرنس اور انعامی دینی کویئز منعقد ، انعامات کی تقسیم

فتح پور بارہ بنکی:نبی اکرم ﷺ کی آمد ساری انسانیت کیلئے باعث ر حمت ہے اس لئے طبقہ ء انسانی کے ہر طالب اور نور ایمانی کے ہر متلاشی کیلئے صرف محمد رسول اللہ کی سیرت ہدایت کا نمو نہ اور نجات کا ذریعہ ہے اور آ ج عالمی سطح پرجو خطرناک حالات ہیں انکا حل اورمسلما نوں کے دور اقبال اور عہد عرو ج کا راز سیرت طیبہ ﷺ میں مضمر ہے ،مذکورہ خیا لا ت کا اظہار مو لانا سید صہیب حسینی ندوی صدر شعبہ تفسیر دارالعلوم ند و ۃ العلماء نے کیا وہ قصبہ بلہرہ کی جامع مسجد مرکز میں سیر ت النبی ﷺ کانفرنس اور انعامی دینی کوئز مقابلہ سے کلیدی خطاب کر رہے تھے انہو ں نے مزید کہا کہ دنیا نے اجا لے اسی سیرت محمد ی کے طفیل دیکھے ہیں جب سیرت پر عمل کیا جائیگا تو سارا جہا ں ہمارا ہو گا اسلئے مسلمانو ں کو چاہیئے سیرت طیبہ ﷺ پر عمل کرنے کا عہد کریں اور نبی کی تعلیمات کو گھر گھر پہو نچائیں یہی ہماری فتح کامرانی اصل شا ہ کلید ہے کانفرس کے صدرمو لانا سراج احمد ندوی ناظم مدرسہ حفصہ للبنات و علوم القرآن قصبہ بلہرہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ اسوہ رسول انسانی زندگی کا کامل اور ہمہ گیر دستور حیات ہے آج ضرورت ھیکہ نبی کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پورے عالم انسانیت کو انکے احسانا ت سے متعارف کرایا جائے اور نئی نسلوں کو نبی کی حقیقی تعلیما ت سے روشناس کرا جائیے یہ کانفرس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، قاری محمد اسعد اما م وخطیب شاہی مسجد لکھنؤ نے کانفرس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی ذات پورے انسانوں کیلئے آئیڈیل اور اسوہ حسنہ ہے ما ہ ربیع الاول اس با ت کا پیغام دیتا ہے کہ جب ہم ربیع الاول کے مو قع پر آپکی سیرت کو یاد کریں تو عملی طو ر پر اسکی اتبا ع بھی کریں اسلئے کہ بغیر اتباع کے اسکا حق ادا نہیں ہو سکتاہے آ پﷺ کامل طور پر رسول وحدت اور بیک وقت بشیر و نذیر ہیں، آپ نے د ین و د نیا کے تضا د کے نظر یہ کو ختم کر تے ہو ے د نیا کے ا نسا نو ں کو متحا ر ب کیمپو ں سے نکا ل کر حسن عمل خد مت خلق اور حصو ل ر ضا ئے ا لہی کے ا یک ہی محا ذ پر کھڑا کر دیا ۔ مولانا رحمت علی ندوی امام مسجد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکمیل ایمان کیلئے محبت رسول شرط اول ہے، کا نفر نس کا آ غا ز قا ر ی ظہیر ا لا سلام بہادر گنجوی کی تلا و ت قر آن پا ک اور حا مد حسین متعلم د ا ر لعلوم ند و ۃ ا لعلماء کی نعت منقبت سے ہو ا ، نظامت مولانا معین الدین ندوی نے کی،ا نعا می کو ئز کے مقا بلہ میں ۴۰ ؍ سے ز ائد بچو ں نے حصہ لیا اول دوم سوم پوزیشن کے علاوہ سبھی کو تشجیعی ا نعا مات سے نو زا گیا، نیز تما م سا معین کو کتا ب کا تحفہ پیش کیا گیا، اور مہما نوں کو ا عز ا ز سے نو زا گیا اس مو قع پر خصو صی شر کا ء میں مو لا نا ضیا ء ا لر حمن ند وی ،مو لا نا محمد حسیب ند وی ،مولانا محمد مشکو ر ند وی م،مو لا نا شفیق ا لر حمن ند و ی، محمد خطیب ضلع صدر ا یم آئی ا یم ،، منشی نثا ر احمد متولی جامع مسجد مرکزحا فظ محمد ا د یب ، حا فظ عظمت علی سورنگا ، منشی نثا ر احمد متولی جامع مسجد مرکز۔محمد حسن صدیقی ، محمد آفتاب انصاری، حافظ محمد ذاکر ٹینٹ ہاوس ، محمد بلال دیوی شریف، محمد ہارون ،محمد فرحان ، محمد اسامہ ، ضیاء الرحمان ،حا فظ محمدیوسف ،حا فظ محمد طفیل، حا فظ محمد لقمان ،سہیل الرحمان ،محمداظہار، سمیت کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،قاری عطاء الرحمن بلہروی متعلم ندوۃ العلماء نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ،مولانا سید صہیب حسینی ندوی کی رقت آمیز دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا،

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close