ہندوستان

مسلم پرسنل لا بورڈ کا اجلاس کا لوک سبھا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں: خالد سیف اللہ رحمانی کی وضاحت

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ ایک مذہبی تنظیم ہے اور سیاست سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، لہذا 2019 کے الیکشن کے بارے میں غور وخوض کرنے کا کوئی سوال نہیں ہی پیدا ہوتا۔

مولانا سیف اللہ رحمانی نے آج یہاں جاری اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ 15جولائی 2018 کو ندوۃ العلماء لکھنؤ میں بورڈ کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوگا، بورڈ ایک مذہبی تنظیم ہے جو ملک میں مسلمانوں کے لئے شرعی قوانین کے تحفظ، سماج کی اصلاح، ازدواجی تنازعات آپسی طور پرحل کرنے کی ترغیب اورشریعت اسلامی کی مصلحتوں کی تفہیم کا کام کرتی ہے، انتخابی سیاست سے بورڈ کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بورڈ نے اپنے آپ کو اس سے ہمیشہ دور رکھا ہے، اس لئے بعض اخبارات میں جو یہ خبریں آئی ہیں کہ بورڈ کی میٹنگ 2019 کے الیکشن کے پس منظر میں منعقد ہورہی ہے، غلط ہے۔ بورڈ کے اس اجلاس میں دوسرے امور کے ساتھ ساتھ اصلاح معاشرہ کی کوششوں کو پورے ملک میں منظم اورمؤثر بنانے، نیز خواتین کو اس میں شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close