بہار

مشاعرہ تہذیب کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے:نجم الدین ہاشمی

سریسد ویلفئیرسوسائیٹی کے زیراہتمام کامیاب مشاعرہ ہونے پر جائزہ میٹینگ کا کیا گیا انعقاد

موتیہاری:سرسید سوسائیٹی موتیہاری کے زیر اہتمام 24 نومبر کو شہر کے ٹاؤن میں منعقد ہوئے آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن کے تعلق سے سوسائیٹی کے صدر محب الحق کی رہائش گاہ پر جائزہ میٹینگ کا انعقاد نجم الدین ہاشمی کی صدارت میں منعقد ہوا.میٹینگ کی صدارت کررہے نجم الدین ہاشمی نے کہاکہ موتیہاری کا مشاعرہ جس تزک واحتشام کے ساتھ ہر سال منعقد ہوتا ہے اس طرح کا مشاعرہ بہار کے اندر کسی دوسری جگہ نہیں ہوتا.مشاعرہ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی روایت کو آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے.وہیں پروفیسر نسیم احمد نے مشاعرہ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم کے ذریعے لگاتار پانچ آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد کرنا اس بات کابات زندہ ثبوت ہے کہ ہم اپنی زبان و تہذیب اور روایت کو بحال رکھنے کے لئے سنجیدہ ہیں.
محب الحق خان نے کہا کہ مشاعرہ کی کامیابی کے پیچھے مشاعرہ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا.موقع پر میڈیا سے جڑے لوگوں کو چادر اوڑھا کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی.
موقع پر سیدنیسم احمد،پرکاش استھانا،ممتازاحمد،فاروق راہب،تفضیل احمد،کیپٹن عبدالحمید،ارون یادو،خورشیدعالم،گلریز شہزاد،ساجدرضا،ڈاکٹراومیش اختر،وصیل احمدخان،عقیل احمد شاد،ڈاکٹرصبااخترشوخ،کیلم اللہ کلیم،روح الحق ہمدم سمیت درجنوں لوگ موجود تھے.
(رپورٹ:محمداکرم)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close