فلم

مشت زنی والے سین کے لئے کرن نے کیارا کو دی تھی یہ صلاح

نیٹ فلکس کی فلم لسٹ اسٹوریز رلیز کے بعد ہی سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے۔خاص طور پر فلم کے مشت زنی والے سین پر کافی چرچا ہو رہی ہے۔4 شارٹ اسٹوریز کے پیکج کے ساتھ آئی ‘لسٹ اسٹوریز’ میں کرن جوہر کی شارٹ فلم کے ایک سین میں کیارا اڈوانی نے مشت زنی سین کیا ہے۔حال ہی میں کیارا نے پی ٹی آئی سے خاص بات چیت میں اس کنٹروورشیل سین کی شوٹنگ کو لیکر اپنا تجربہ شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسکرپٹ کے حساب سے کام کیا ۔کہانی پردے پر اسی طرح آئی ہے جیسی دکھائی گئی تھی۔اسے شوٹ کرنے میں بھی غیر آرام دہ محسوس کرنے جیسی کوئی بات نہیں تھی کیونکہ ہم سبھی پروفیشنل ہیں ۔ہم جانتے تھے کہ ہم صرف اپنا کام کر رہے ہیں لیکن ۔کرن نے بھی مجھے اس سین کو لیکر خاص ہدایات دی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سین کو مزاحیہ طریقے سے نہیں کرنا۔اسے اپنے طور پر نبھانے کی کوشش کرو۔

بتادیں کہ اس سین کے دوران بیک گراؤنڈ میں لتا منگیشکرکی آواز میں کبھی خوشی کبھی غم کا ٹائٹل ٹریک سنائی دیتا ہے۔اس بات پر منگیشکر کنبہ نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔بالی ووڈ ہنگامہ میں چھپی رپورٹ کے مطابق ایک ذرائع نے کہا ،مجھے یاد ہے جب دی دی نے کرن کیلئے یہ گانا ریکارڈ کیا تھا تو وہ کتنے خوش تھے،کرن کا کہنا تھا کہ یہ خواب کے سچ ہونے جیسا ہے تو اب اسے ایک برے کواب میں کیوں بدل رہے ہیں؟ کبھی خوشی کبھی غم بطور دائریکٹر کرن کی دوسری فلم تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close