بہارسیمانچل

مظفرپورسانحہ کے ملزمین کو ملے پھانسی

کٹیہار:،مظفرپور شیلٹر ہوم سانحہ کے خلاف میں ملزم کو سزادلانے معصوم بچیوں کا عصمت دری کرنے والے کو پھانسی پر لٹکانے وغیرہ مانگ کو لے کر آباد پور تھانہ حلقہ واقع ایم ایچ آر اکیڈمی گوال ٹولی کے طلبا وطالبات نے جمعرات کو بارسوئی کے سڑک پر ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔ اسکول کے صدر محمد حمید الرحمن نے کہا کہ ابتک کی تاریخ میں یہ اب تک کی سب بڑا واقعہ ہے۔ اس لئے ملزم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے وہیں مظاہرہ کررہی طالبات عفیفہ کوثر ، ترنم کوثروغیرہ نے کہا کہ جو رکچک تھا وہی بھکچک نکلا۔ چھوٹی چھوٹی معصوم بچیوں کا جنسی استحصال بہت ہی گھینونہ کام کیا۔ انہوں نے اس سے متعلق ملزم کو پھانسی پر لٹکائے جانے کا کا مطالبہ کیا۔ وہیں ہیڈ ماسٹر شیخ عالم گیر نے کہا کہ یتیم بچیوں کو انصاف ملے اسی مقصد سے یہ ریلی نکالی گئی ہے۔ اس موقع پر معلمہ انتیمادیوی، سندھیا کماری، شکچھک طلحہ ساجد،ک انظار عالم، محمدمحبوب عالم، امرن کوثر، بھوانی پور پنچایت مکھیا رہنما محمد حنیف وغیرہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close