پٹنہ

مظفرپور شیلٹر ہوم میں بچیوں کے جنسی استحصال کی واردات سے شرمندہ ہیں : نتیش

پٹنہ :مظفرپور شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اس واقعہ سے ہم شرمندہ ہیں۔ معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسکی تفتیش ہائی کورٹ کی نگرانی میں ہو۔ جمعہ کو خواتین بہبود منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزمین کسی بھی صورت میں بخشے نہیں جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر سماجی بہبود منجو ورما بھی موجود تھیں۔ غور طلب ہے کہ بچیوں کے جنسی استحصال کے معاملے میں منجو ورما کے شوہر کا بھی نام آ رہا ہے، لیکن منجو ورما اس بات سے صاف طور پر انکار کر رہی ہیں۔جناب نتیش کمار نے مزید کہا کہ سماجی بہبود اور فلاح محکمہ میں بہتری کی ضرورت ہے۔اس واردات سے مکمل بہار کی بدنامی ہوئی ہے۔نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ جن لوگوں نے یہ گناہ کیا ہے ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔صوبے میں قانون کی حکومت ہے اور نظم و نسق سے وہ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close