پٹنہ : بہار کے مظفر پور میں 34 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔ سنیچر کو اس معاملے پر اپوزیشن نے آرجے ڈی کی قیادت میں دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیا تو جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس نے بھی اس شرمناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ بہار کے دورے پر آئے جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے مظفر پور سانحہ پر کہا کہ ایسے واقعات انسانیت کو شرمسار کردینے والے ہوتے ہیں۔ اسے صرف بہار میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا غمزدہ ہے اور اس معاملے میں جو بھی قصوروار ہوئے اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ رگھوور داس نے کہا کہ این ڈی اے کی حکومت میں کوئی بھی بدعنوان بچ نہیں پائے گا اور اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کررہی ہے اور میں چاہوں گا کہ اس کی مونیٹرنگ یومیہ بنیاد پر نتیش حکومت کرے اور قصورواروں کو جلد سے جلد سزا دلائے۔
اپنے ای میل پر تازہ ترین خبر پانے کے لیے
Related Articles
Check Also
Close-
علیحد گی پسند لیڈروں کی سیکورٹی واپس لی گئی
14 گھنٹے ago