بہارپٹنہ

مظفر پور معاملے میں منجوورما کےٹھکانوں پر سی بی آئی کا چھاپہ

پٹنہ: بہار میں مظفر پور ضلع کے سرخیوں میں چھائے گرلس شیلٹر ہوم معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آج ریاست کی سابق سماجی بہبود وزیر منجو ورما اور ان کے معاونین کے 12 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی۔ سی بی آئی کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ سابق وزیر مسز ورما اور ان کے ساتھیوں کے مظفر پور واقع سات، پٹنہ میں تین اور بیگوسرائے اور موتیہاری میں ایک ۔ایک ٹھکانوں پر بیورو کی مختلف ٹیموں نے ایک ساتھ چھاپہ ماری کی۔وہیں بیورو نے شیلٹر ہوم کے آپریٹر اور کیس کے اہم ملزم برجیش ٹھاکر، اس کے رشتہ داروں اور دوستوں کے سات ٹھکانوں پر بھی چھاپے ماری کی ہے۔ مظفر پور سانحہ کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے مسز ورما کے دارالحکومت پٹنہ واقع رہائش کے علاوہ بیگو سرائے اور بھاگلپور واقع گھر میں بھی چھاپہ ماری کی ہے۔مسز ورما نے پورے معاملے میں اپنے شوہر پر الزام لگنے کے بعد پچھلے ہفتہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مسزورما کے شوہر پر یہ الزام ہے کہ وہ مظفر پور واقع شیلٹر ہوم میں اکثر جاتے تھے ۔معاملے کا خلاصہ ممبئی واقع ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز ( آئی ایس ایس ) کے سماجی آڈٹ کی رپورٹ سے ہوا۔ رپورٹ میں شیلٹر ہوم میں لڑکیوں کے ساتھ جنسی تشدد کی بات سامنے آئی تھی ۔ اس بنیاد پر ایک ایف آئی آر دج کی گئی تھی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close