بہارمتھلانچل

معشوقہ سے ملنے گیاعاشق کوبدمعاش نے ماری گولی

موتیہاری: شہرکے مشن کمپائونڈمیں ہفتہ کی دیررات قریب 11;45بجے ایک عاشق کومعشوقہ سے ملنابہت زیادہ مہنگاپڑگیااوررات کی تاریکی میں معشوقہ سے ملنے پہونچے عاشق کوپہلے سے گھات لگائے شاطربدمعاش نے کوگولی ماردی ۔ملی جانکاری کے مطابق عاشق گڈلک اپنے پڑوس رہ رہی معشوقہ سے ملنے رات کے قریب گیارہ بج کرپیتالیس منٹ پر گیاتھاجہاں پہلے سے موجودموسٹ وانٹید شاطر بدمعاش سومن سوربھ اورطالب علم گڈلک کے بیچ مارپیٹ ہوئی جس میں گڈلک کوگولی ماردی گئی۔زخمی طالب علم کاعلاج شہرکے منی اسپتال میں بھرتی کرایاگیاہے جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے بہترعلاج کے لئے پٹنہ یفرل کردیاہے۔مفصل تھانے کی پولس نے اس معاملے میں پڑوسی امریتاکماری وراسکے دادا بھاگ نرائن ٹھاکرکوحراست میں لے کرپوچھ تاچھ کررہی ہے۔زخمی مادھوعرف گڈلک پکڑی دیال کے چیتاکارہنے والاہے اوروہ موتیہاری میں رہ کرپڑھائی کرتاہے اورایم ایس کالج میں بی اے فرسٹ پارٹ کاطالب علم ہے۔پولس حراست میں لئے گئے بھاگ نرائن ٹھاکر اور امریتا کمار ضلع کے پھنہراکارہنے والاہے ۔پولس ان دونوں سے یہ پتہ لگانے میں جٹی ہیکہ ضلع کاشاطربدمعاش پچاس ہزارکاانعامی سومن سوربھ اسکے گھرمیں کب سے آناجاناہے؟ بتایاجارہاہے کہ گڈلک نے معشوقہ کوگیارہ بجے کیاتھا۔ فون پرمعشوقہ نے بتایاتھاکہ وہ آج اس کے گھرنہیں آئیں پھراس نے اپناموبائل بندکرلیا۔معشوقہ کے منع کرنے کے باوجودگڈلک اپنے معشوقہ کے گھر گیا جہاں پہلے سے موجود شاطر بدمعاش سے سامنا ہوااورگڈلک کو گولی مار دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close