سیاست

مغربی بنگال بی جے پی میں دراڑ ! چندر کمار بوس نے ریاستی صدرکے الیکشن کا مطالبہ کیا

مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) میں دراڑ نظر آرہی ہے۔ بنگال بی جے پی کے لیڈر چندر کمار بوس نے ریاست میں پارٹی کے کام کاج پر سوالات کھڑے کئے ہیں ۔ بوس نے سوال کیا ہے کہ ریاستی صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کیوں نہیں ہونا چاہئے ۔

بنگال بی جے پی کے نائب صدر چندر کمار بوس نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کے بارے میں بات کرتی ہے اور کہتی ہے کہ بنگال میں بر سر اقتدار ٹی ایم سی کے ذریعہ اس کا گلا گھونٹا جارہا ہے ، تو ہمیں ریاسی صدر کیلئے الیکشن کیوں نہیں کرنا چاہئے ؟ ہمارے صدر دلیپ گھوش کو اس سوال کا جواب دینا چاہئے ۔

بوس نے کہا کہ کانگریس کے برعکس بی جے پی پارٹی میں داخلی جمہوریت میں یقین رکھتی ہے ۔ امت شاہ جی نے ہمیشہ کہا ہے کہ بی جے پی میں ایک عام کارکن بھی پارٹی صدر یا وزیر اعظم بن سکتا ہے ، میں بی جے پی کا 2007 سے تجزیہ کررہاہوں ، جب میں فریڈم فائٹرس کے ذریعہ منعدہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے سورت گیا تھا ، تو میں بہت متاثر ہوا تھا ، لیکن جنوری 2016 میں بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد میں بنگال بی جے پی کے کام کاج سے چونک گیا ۔

وہ کہتے ہیں کہ دیکھئے میں کارپوریٹ دنیا میں کام کررہا تھا ، میں نے ٹاٹا گروپ کے ساتھ کام کیا اور محسوس کیا کہ بنگال بی جے پی اسی طرح کام کرتی ہے جیسے کارپوریٹ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگال بی جے پی کسی ہدف کے بغیر کام کررہی ہے ، جس کی وجہ سے نتائج نہیں مل پارہے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close