بہارمتھلانچل

مقابلہ صرف انعام کیلئے نہیں، بلکہ ایک دوسرے کو جاننے کا ذریعہ : ویویک کمار

پرنسپل سکریٹری نے کیا مشرقی زون انٹر یونیورسیٹی یوتھ فیسٹول 2019کا افتتاح
دربھنگہ :مقابلہ صرف انعام جیتنے کیلئے نہیں ہوتی ہے بلکہ ہم ایک دوسرے کو نزدیک سے جان پاتے ہیں ۔ نئے تعلقات استوار ہوتے ہیں ۔چانسلر بہار گورنر کے پرنسپل سکریٹری ویویک کمار سنگھ نے مشرقی زون انٹر یونیورسیٹی یوتھ فیسٹول 2019کا افتتاح کرتے ہوئے مذکورہ باتیں کہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ دربھنگہ میں مقامی ثقافت کی مستحکم تاریخ ہے ۔ ایسی جگہ پر ہی یوتھ فیسٹول کاانعقاد ہونا چائیے ۔ اس فیسٹول میں پوربی ریاستوں کی تہذیب وثقافت کی جھلک دیکھنے کو ملے گی جوکہ قومی سطح پر غیر متعارف ہے ۔ انہو ںنے شرکاء سے تلقین کی وہ نتیجہ کے پیچھے نہ بھاگیں ۔ پروگرام کی صدارت کررہے وائس چانسلر پروفیسر ایس کے سنگھ نے کہا کہ کلاسیز کے داخلی انتظام کا نام ہی یونیورسیٹی نہیں ہے بلکہ طلباء کی ہمہ جہت ترقی کا نام ہے ۔ اس پس منظر میں ثقافتی پروگرام کی اہمیت ہوتی ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ فتحیاب ہونا اتنا اہم نہیں ہے جتنا کسی مقابلہ میں حصہ لینا ہے ۔ اے آئی یو کے ذریعہ نامزد فیسٹول کے سوپروائزر مدو رئی کامراج شعبہ پالی ٹیکل سائنس کے استاذ ڈاکٹر ایس پرمیشوررن نے کہا کہ ایسے پروگرام کے ذریعہ مقامی حد بندی ختم ہوتی ہے اور ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملتا ہے ۔ پروفیسر رتن کمار چودھری نے شرکاء سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے اس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ۔ اس فیسٹول میں مشرقی ریاست کے بیس یونیورسیٹی کے طلباء و طالبات ۲۶ فنوں میں حصہ لینے کیلئے پہنچے ہوئے ہیں ۔ پروگرام آئندہ ۷؍ جنوری تک ناگیندر جھا اسٹیڈیم ، جوبلی ہال ، شعبہ زولوجی کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا ۔ مقابلہ کا افتتاح شریک یونیورسیٹی کی جھانکیوں سے ہوا ۔ استقبالیہ کلمات پرو۔ وائس چانسلر پروفیسر جے گوپال نے پیش کیا ۔ رپورٹ پروفیسر اجے ناتھ جھا نے پیش کیا ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر پتل سنگھ نے انجام دیا اور کلمات تشکر کرنل نست کمار رائے نے پیش کیا ۔ اس موقع پر سنسکرت یونیورسیٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سرو نرائن جھا ، پروفیسر سی پی سنگھ ، پروفیسر ونود کمار چودھری ، ڈاکٹر اجیت چودھری اور اجے چودھری موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close