سیاست

ملازمت کم ہونے سے متعلق گڈکری کے بیان پر راہل کا طنز

نئی دہلی:کانگریس صدر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کےنوکریاں کہاں ہیںوالے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا ہرشہری مودی حکومت سے یہی سوال پوچھ رہاہے ۔راہل گاندھی نے مسٹر گڈکری کے اس بیان پر آج ٹوئیٹ کیا،گڈکری جی بہت اچھا سوال ہے ۔ہرہندستانی یہی سوال پوچھ رہاہے ۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے گڈکری کے فوٹو کے ساتھ وہ خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے ریزریویشن کا مطالبہ کررہے لوگوں سے کہاکہ ریزریویشن تومانگ رہے ہو لیکن نوکریاں کہاہیں ۔مسٹر گڈکری نے اتوارکو مہاراشٹر میں ایک پروگرام میں کہاتھا کہ ریزرویشن کے بعد نوکریاں مل ہی جائیں گی اسکی گارنٹی نہیں ہے کیونکہ نوکریوں کےمواقع لگاتار کم ہوتے جارہے ہیں ۔ کانگریس بھی مسلسل مودی حکومت پر الزام لگارہی ہے کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے بھارتیہ جنتاپارٹی نے ہر سال دوکروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیاتھا لیکن اس وعدے کو پورا کرنے میں وہ ناکام رہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close