بہارمتھلانچل

ملازم کیساتھ بدسلوکی سے ناراض آئیسا کا احتجاجی مارچ

دربھنگہ : نظامت فاصلات این ایم یو کے گروپ ڈی کے ملازم پرمود کمار داس پرفاصلات کے ڈائرکٹر اروند سنگھ کے سامنے جے ڈی یو کے سابق ایم ایل سی اور یونیورسیٹی صدر شعبہ سوشیولوجی ڈاکٹر ونود کمار چودھری کے ذریعہ گالی گلوج اور مار پیٹ کئے جانے سے ناراض آئیسا کارکنان نے احتجاجی مارچ نکالا ۔ احتجاجی مارچ یونیورسیٹی چورنگی سے یونیورسیٹی ہیڈ کواٹر ہوتے ہوئے دوبارہ چورنگی پہنچا ۔ مارچ میں ونود چودھری کو برخواست کرو ۔ سردار اروند سنگھ کو برخواست کرو ، یونیورسیٹی کے ملازم محفوظ کیو ںنہیں وائس چانسلر جواب دو جیسے نعرے لگارہے تھے ۔ آئیسا سکریٹری سندیپ کمار چودھری ، ضلع صدر پرنس راج ، انوس ضلع صدر کیسری یادو ، ایس سی ایس ٹی کرمچاری یونین کے ضلع نائب صدر بلرام رام ، بھیم آرمی کے ضلع صدر بھولا پاسوان نے کیا ۔ مینک کمار کی صدارت میں نشست ہوئی جس میں شرکاء نے کہا کہ یونیورسیٹی میں پسماندہ اور دبے کچلے سماج سے تعلق رکھنے والوں کو بے عزت کیا جاتا ہے اور کل کے واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ نتیش کمار اور ان کی پارٹی پسماندہ مخالف ہے ۔ احتجاجیوں نے ونود چودھری اور سردار اروند سنگھ کی برخواستگی کا مطالبہ کیا ۔ احتجاجی مار چ میں وشال مانجھی ، جگدمبا کمار ، اجول کمار ، محمد طالب ، محمد شہاب الدین کے علاوہ ڈاکٹر شیو نرائن پاسوان ، راجو پاسوان ، گڈو پاسوان ، یوگی پاسوان ، وکی پاسوان اور اشوک کمار یادو موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close