بہارمتھلانچل

ملت کالج دربھنگہ میں ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شروع

دربھنگہ :ملت کالج میں بین کالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کاافتتاح پرو۔ وائس چانسلر پروفیسر جے گوپال نے کالج کانفرنس ہال میں کیا ۔اس موقع پر پرو۔ وی سی نے آٹھ کالجوں سے آئے ہوئے شرکاء اور کھیل افسران کو مبارک باد دیا کہ ایسے موقع پرجبکہ ٹیبل ٹینس کھیل ختم ہونے کے دہانے پر اتنے بچوں نے حصہ لیا ۔ پرنسپل ڈاکٹر محمد رحمت اللہ نے پرو۔ وائس چانسلر کا گلدستہ ، پا گ چادر اور مومنٹو پیش کرکے استقبال کیا ۔ این ایس ایس اور این سی سی اور ٹیچرس یونین کی طرف سے بھی پرو ۔ وی سی کا استقبال کیا گیا ۔ پرنسپل نے استقبالیہ کلمات میں مہمانو ںکااستقبال کیا اور شرکاء کو کھیل کے جذبہ سے کھیلنے کی نصیحت دی ۔ صحت مند جسم میں صحت مند دماغ رہتا ہے ۔ صحت مند دماغ کیلئے کھیل کود ضروری ہے ۔ سابق رجسٹرار پروفیسر مصطفی کمال انصاری نے بچو ں کو کھیل کے توسط سے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں کھیل ہی واحدذریعہ ہے جس سے انسان راحت محسوس کرتا ہے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر رضوان اللہ نے انجام دیااور ٹیبل ٹینس کھیل کی تاریخ بتلائی۔ کالج کھیل افسر پروفیسر الطاف الحق نے معاونین کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر ایم ایل بھٹ نے کلمات تشکر پیش کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close