دہلیہندوستان

ملک بھر میں کرشن جنماشٹمی کی دھوم، وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی:ملک بھر میں پیر کے روز کرشن جنماشٹمی بہت دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صدرجمہوریہ ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں بھگوان کرشن کے بغیر پھل کے کام کرنے کے جذبہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان کرشن کی زندگی اور پیغامات میں ایک بنیادی پیغام ہے ۔۔۔بغیر پھل کی خواہش کے کام کرنے کا۔ ایشور کرے یہ تہوار ہمیں نظریات، خیالات ، الفاظ اور کاموں میں اچھائیوںکو شامل کرنے کی طاقت دے اور نیکی کے راستے پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دے۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ بھگوان شری کرشن نے بھگوت گیتا میں کہا کہ ‘پھل کی فکر کئے بغیر اپنی ذمہ داریوں کو محنت و لگن سے نبھاتے رہیں۔ ہمیشہ سچ رہنے والا یہ پیغام پوری انسانیت کے لئے باعث ترغیب ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایشور کرے ، یہ تہوار ہمارے ملک میں امن، بھائی چارہ، یکجہتی اور خوشحالی لائے۔ وزیر اعظم نریندر مودینے لوگوں کو جنماشٹمی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ مودی نے اپنے ٹویٹ کے پیغام میں کہا ، ”جنماشٹمی کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد، جے شری کرشن”۔ اس موقع پربی جے پی کے قومی صدر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے بھی لوگوں کو مبادکباد پیش کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز ملک بھر میں جنماشٹمی کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس بار 2دنوںتک اس تہوار کو منایا جا رہا ہے۔ ملک کے کچھ حصوں میں اتوار کے روز جنماشٹمی کا تہوار منایا گیا جبکہ زیادہ تر حصوں میں پیر کے روز بھی اس کا جشن منایا جارہا ہے۔ متھرا، ورنداون، دوارکادھیش سمیت ملک کے کئی بڑے مندروں میں آج کافی رونق لگی ہوئی ہے۔ صبح سے ہی مندروں میں عقیدت مندوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close