اتر پردیشہندوستان

ملک کو چاہئے نیا وزیراعظم:اکھلیش

لکھنوء،19جولائی سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ آزادی کے اقدار کو قائم رکھنے اور جمہوریت کو کمزور ہونے سے بچا نے کےلئے ملک کے عوام نیا وزیر اعظم چا ہتے ہیں ۔ یادو نے مدھیہ پردیش کی دو دن کے دور ے پر جانے سے پہلے لکھنو¿ میں کارکنوں اور دیگر رہنماو¿ں سے ملاقات کی۔پیلی بھیت کے سکھ وفد نے یادو سے ملاقات کر انہیں گولڈن ٹیمپل کی نقل اور سروپا پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ نوجوانوں کا مستقبل اندھیر ے میں ہے اور کسان پریشان ہیں۔ کم از کم امدادی قیمت کے نام پر بھی انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔ قرض سے دبے کسان کے سامنے خودکشی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ خواتین اوربچیوں کی زندگی غیر محفوظ ہے اور قانونی نظام منہدم ہوگیا ہے۔ بی جے پی حکومت کے پاس سنگ بنیاد اور افتتاح کرنا ہی صرف ایک کام ہی رہ گیا ہے۔یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت میں تمام میڈیکل کالجوں میں ڈاکٹروں کو پی جی آئی میں ملنے والی سہولیات دینے کا بندوبست تھا۔ اب تواسپتا لوں میں دوائیاں قابل رسائی نہیں ہیں۔ صحت کی خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ آگرہ ۔ لکھنو¿ ایکسپریس وے کے کنار ے دودھ، پھل سبزی، اناج وغیرہ منڈیوں کا بندوبست ایس پی حکومت نے کی تھی۔ بی جے پی حکومت ایسا کچھ کرنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کی بنیاد پرعزت و احترام ملنا چاہئے۔ مردم شماری کرکے آبادی کے تجزیہ کے ساتھ ان کی شرکت طے ہو سکتی ہے۔ اس سے کسی کو ناراضگی نہیں ہونی چاہئے۔ ایس پی حکومت کے وقت ہی بنکروں کے لئے نوئیڈا، لکھنو¿ اور غازی آباد میں مارکیٹ کھولے گئے۔ یادو نے کہا ادھر سپریم کورٹ نے بھیڑتنر سے انکارکیا ہے اور ادھر جھارکھنڈ میں کھلے عام قاتلانہ حملے کے واقعات ہوگئے ہیں۔ مرکز اور ریاست میں حکمراں بی جے پی اب کس منہ سے کہے گی کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتی ہے۔ ملک کو افراتفری کے اس دور سے بچانے کےلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔ اس مو قع پر احمد حسن، راجندر چودھری، نریش اتم پٹیل، اروند سنگھ گوپ، اودھےش پرساد، پارسنا تھ یادو، بالےشور یادو، محبوب علی، نواب اقبال، ایس آرایس یادو، طوفانی سروج اور جگدیش کشواہا بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close