بہارمتھلانچل

مل کر بنائیں گے سوچھ بہار مہم کی کامیابی میں سب کا تعاون ضروری

بتیا،: لوہیا سوکچھہ بہار ابھیان کے تحت مشن مریادہ چمپارن کے نام سے ایک خصوصی پروگرام کے تحت تربیتی -کم -ورک شاپ کا آغاز ہوا۔ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ مغربی چمپارن ڈاکٹر نیلیش رام چندر دیورے نے شمع روشن کرکے کیا۔ اس مہم کے تحت ’’مل کر بنائیں گے سوکچھ بہار‘‘کے سلسلہ میں خصوصی پروگرام ورک شاپ نگر بھون بتیا میں کیا۔ جو27جولائی تک جاری رہے گا۔ ضلع بلاک اور پنچایت سطحی سبھی افسران ملازمین ٹیچرسبھی مکھیا سرپنچ اور سی ڈی پی او سی ایم ڈی ایم بی پی ایم ایم آر پی اور سبھی اے این ایم اور آشا کارکنان کے علاوہ تعلیم اور ترقی سے متعلق سبھی ملازمین شریک ہورہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ مل کر بنائیں گے بہار مہم کی شروعات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جلد ہی مغربی چمپارن ضلع کو کھلے میں اجابت سے پاک(اوڈی ایف) کے لئے سبھی محکموں سے ملازمین کی حصہ دار ضروری ہے۔ اس موقع پر بی ڈی او کو ہدایت دی گئی کہ وزیراعظم رہائش منصوبہ کے چھپن ہزار مکانوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ سبھی رہائش میں بیت الخلاء کی تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی سونچ بدلنے کی ضرورت ہے۔ کہا بھی گیا ہے کہ جہاں سونچ وہاں بیت الخلاء یہ صرف ذاتی کوشش سے نہیں بلکہ اس کے لئے اجتماعی کوشش کرنی ہوگی۔ اس لئے مہم میں سبھی ملازمین کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن دانشوران اور سماج کے سرکردہ لوگ کا تعاون ضروری ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی او نرکٹیا گنج نے کہا کہ جب تک اس کام کو اپنا کام سمجھ کر نہیں کریں گے تب تک کواو ڈی ایف کے خوابوں کو حقیقت میں نہیں بلدسکتے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close