ہندوستان

ممبئی میں بھاری بارش کے سبب زیر تعمیرعمارت منہدم، سات گاڑیوں کو ہوا نقصان

ممبئی میں مسلسل ہو رہی تیز بارش سے یہاں معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔بارش کی وجہ سےانٹامپ ہل میں واقع وگھالنکر روڈ پرایک زیر تعمیرعمارت منہدم ہو گئی ہے اور مذکورہ حادثہ میں سات گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ علاوہ ازیں ریلوے لائن پر پانی بھرنے سے ویسٹرن، ہاربر اور سینٹرل لائن 5 سے 7 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ وہیں دوسری جانب بارش کی وجہ سے باندرا اسٹیشن پر بھی تکنیکی خرابی آگئی ہے اور ٹرین لیٹ ہو گئی ہے۔

صبح 5:30 بجے تک ممبئی کے قلابہ میں 90 ملی میٹر اور سانتا کروز میں 195 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ گھنٹوں میں یہاں بھاری بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ تیز بارش ہو نے کی وجہ سے ایم جی روڈ پر واقع ایک میٹرو سنیما کے قریب ایک پیڑ گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 5 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close