سیاست

ممبئی میں زیر علاج لالو کو نتیش نے کیا فون، تیجسوی نے کہا مہاگٹھ بندھن میں چچا کے لئے جگہ نہیں

ایک عرصہ بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے سابق اتحادی اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو یاد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ممبئی میں علاج کے لئے گئے لالو یادو کو وزیر اعلی نتیش کمار نے فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ ان کے فون کال کے ساتھ ہی بحث شروع ہو گئی تھی کہ آر جے ڈی اور جے ڈی یو دوبارہ ساتھ آ سکتے ہیں۔ تاہم، لالو کے بیٹے تیجسوی یادو نے اتحاد میں نتیش کی واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘اب مہا گٹھ بندھن میں چچا کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

چارہ گھوٹالہ معاملہ میں سزا کاٹ رہے لالو یادو صحت وجوہات سے ضمانت پر رہا ہیں اور ممبئی کے اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ اتوار کو ان کا ایک آپریشن بھی کیا گیا تھا۔ نتیش کمار کے ذریعہ لالو یادو کی خیریت دریافت کئے جانے پر تیجسوی نے کہا کہ اتوار کو ان کا ( لالو یادو) کا آپریشن ہوا تھا۔ ایسے میں ان کی صحت کی جانکاری لینے کے لئے فون کیا تھا اور کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں بھرتی ہونے کے چار مہینے بعد حیرت ناک طور پر نتیش جی کو ان کی خراب صحت کے بارے میں پتہ چلا۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ محسوس کریں گے کہ وہ بی جے پی، این ڈی اے وزرا کے اسپتال میں لالو جی کا حال چال پوچھنے والے آخری سیاستداں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close