سیاست

ممتا ووٹ بینک کیلئے این آر سی کی مخالفت کررہی ہے: امیت شاہ

کلکتہ:این آرسی پر ممتا بنرجی کی سخت تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج کہا ہے کہ ممتا بنرجی ووٹ بینک کی خاطر بنگلہ دیشی دراندازوں کی پشت پناہی کررہی ہیں ۔کلکتہ شہر کے میوروڈ پر منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے راہل گاندھی کی بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ ان کے والد نے این آرسی کیلئے معاہدہ کیا تھا مگر وہ اب ووٹ بینک کی سیاست کیلئے اس کی مخالفت کررہے ہیں ۔امیت شاہ نے اپنی تقریر کی شروعات ممتا بنرجی کو ہٹاؤ کے نعرے کے ساتھ کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وہ اس کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں اور ہرضلع کا دورہ کریں گے ۔امیت شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی دراندازوں کی کوئی بھی حمایت نہیں کرتا ہے اور انہوں نے ریلی کے شرکاء سے سوال بھی پوچھا کہ کیا آپ اس کی حمایت کرتے ہیں ۔مگر ممتا بنرجی اس کی حمایت ووٹ بینک کیلئے کررہی ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے بنگلہ دیشی درانداز بایاں محاذ کے ووٹ بینک ہوا کرتے تھے مگر اب ترنمول کانگریس کا ووٹ بینک ہوگیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close