پٹنہ

منجو ورما نے اخلاقی اقدار کا احترام کرتے ہوئے دیا استعفی: رالوسپا

پٹنہ:قومی لوک سمتا پارٹی (رالوسپا) نے مظفر پور سانحہ میں سماجی بہبود وزیر منجو ورما کے استعفی کو اخلاقیت کا ثبوت دیا ہے۔ رالوسپا کے قومی نائب صدر، مرکزی ترجمان سہ سابق وزیر شری بھگوان سنگھ کشواہا نے ایک پریس ریلیز جاری کر کہا کہ مسز منجو ورما کا استعفی یہ ثابت کرتا ہے کہ این ڈی اے حکومت نہ صرف ناانصافی کے خلاف ہے، بلکہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے بھی مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار میں وزیر اعلی مسٹر نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت پہلے بھی ایسے فیصلے لئے ہیں۔ نتیش کمار کی قیادت میں ریاست میں انصاف کے ساتھ ترقی ہو رہی ہے۔ مظفر پور سانحہ کچھ غلط لوگوں کی وجہ سے ہواہے، جسے بخشا نہیں جائے گا۔ ریاستی حکومت نے ریاست میں قانون کا نظام قائم کیا ہے اور یہ کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہونے والا ہے۔ محترم وزیر اعلی صاحب نے اس معاملے میں پہلے ہی سی بی آئی جانج کا حکم دے دیا ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے تمام ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔ لہذا ہمیں پورا یقین ہے کہ اس معاملے میں بھی انصاف ملے گا اور مجرم بخشے نہیں جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close