بہارمتھلانچل

منجو ورما کو پرچم کشائی سے روکینگے عظیم اتحاد کے لیڈران

سمستی پور:بہار سرکار کی وزیر اور سمستی پور کی انچارج وزیر منجو ورما کو آئندہ 15اگست کو سمستی پور میں پرچم کشائی سے روکینگے عظیم اتحاد کے لیڈران ۔یہ باتیں آج راجد دفتر میں راجد کے ضلع صدر وینود کمار رائے اور کانگریس کے ضلع صدر محمد ابو تمیم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ۔ دونوں لیڈروں نے اس موقع پر کہا کہ مظفر پور ریمانڈہوم کے واقعہ نے پورے ملک کو شرمسار کر دیا ہے اور اس شرمناک واقعہ میں بہار سرکار کی وزیر منجو ورما کے شوہر کا نام آیا ہے لیکن اسکے بعد بھی سوساشن کا راگ الاپنے والے نتیش کمار منجو ورما سے نہ تو استعفاء لے رہے ہیں اور نہ ہی اسے برخاست کر رہے ہیں جو کہ افسوس کا مقام ہے ۔اتنا ہی نہیں اب تک منجو ورما کے شوہر کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں کیا گیا ہے۔ لیڈروں نے کہا کہ آئندہ 15اگست کو سمستی پور کے انچارج وزیر کی حیشیت سے پٹیل میدان میں منجو ورما کو پرچم کشائی کرنا ہے لیکن عظیم اتحاد کے لیڈران انہیں پرچم کشائی سے روکنے کا کام کرینگے کیونکہ ہم اپنے قومی پرچم کا کسی بھی قیمت پر اپمان کرنا نہیں چاہتے ہیں۔مسٹر وینود اور تمیم نے آگے کہا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ نہیں بلکہ سماجی معاملہ ہے جس سے پورے ملک کو جھنکجھور کر رکھ دیا ہے لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔لیڈروں نے حکومت سے فوری طور پر منجو ورما کو برخاست کرنے کی مانگ کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close