بہارپٹنہ

منجو ورما کی گرفتاری کےلئے پولیس کی چھاپہ ماری جاری

پٹنہ: کبھی وی آئی پی سسٹم کے تحت لوگوں کے درمیان گھومنے والی نتیش حکومت میں سابق وزیر منجو ورما آج کل بھاگی بھاگی چل رہی ہیں۔ سب کی نظروں سے دور کہیں وہ روپوش ہوچکی ہیں۔ ایک وقت تھا جب پولیس کی جپسی ان کے آگے پیچھے گھوما کرتی تھی ، آج ایک وقت ہے کہ وہی پولیس منجو ورما کو چپے چپے پر تلا ش کر رہی ہےاور منجو ورما ہیں کہ سامنے آنے کا نام نہیں لےرہی ہیں۔
سپریم کورٹ کی سختی کے بعد بہار پولیس بے چین ہے، وہ کسی حال میں سابق وزیر منجو ورما کو گرفتار کر کے اپنی ساکھ بچانا چاہتی ہے۔ سپریم کورٹ کے تلخ تبصرے کے بعد بہار پولیس کی جو کرکری ہوئی ہے، وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ پولیس نے منجو ورما کی گرفتاری کےلئے پٹنہ ،بہار شریف ، حاجی پور، رانچی اور ہزاری باغ کے ٹھکانوں پر بھی چھاپہ ماری کی لیکن پولیس کے ہاتھ کچھ بھی حاصل نہیں ہوئے۔
یہی نہیں پولیس نے مظفر پور میںمنجو ورما کے چچا زاد دیور سے بھی پوچھ گچھ کی لیکن اب تک منجو ورما کا کوئی سراغ نہیں مل پایا۔قابل ذکر ہے کہ آرمس ایکٹ کےمعاملے میں پولیس مسلسل سابق وزیر منجو ورما کی گرفتاری کےلئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close