بہار

منجو ورما کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

بیگوسرائے: ہائی کورٹ کی سخت سرزنش کے بعد آرمس ایکٹ کے الزام میں طویل عرصے سے فرار چل رہی بہارکے چیریا بریار پور سے حزب اقتدر جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کی رکن اسمبلی منجو ورما کے خلاف آج گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا۔ بیگو سرائے کی ایک عدالت نے مسز ورما کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ وہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ وارنٹ ملنے کے ساتھ ہی مسز ورما کی گرفتاری کیلئے ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ ٹیم کو مسز ورما کی گرفتار ی کی واضح ہدایت دیئے جانے کے ساتھ ہی تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ مظفر پور گرلس شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملے میں مسز ورما کے شوہر چندر شیکھرورما کانام آنے کے بعد مرکزی جانچ بیورو نے اس سال 17 اگست کو ان کے چیریا بریار پور تھانہ علاقہ کے ارجن ٹولہ واقع رہائش سے چھاپے مار کر 50 کارتوس برآمد کئے تھے۔ ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں آرمس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ،مسز ورما اور مسٹر ورما نے بیگو سرائے کی ایک سیشن عدالت میں پیشگی ضمانت کیلئے عرضی دائر کی تھی۔ لیکن اس پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج دیوان عبد العزیز خان نے 25 اگست کو ان کی عرضی خارج کر دی تھی۔ ساتھ ہی ان کے وکیل کے ذریعہ شوہر۔ بیوی کی گرفتاری پر روک لگانے کی عرضی بھی خارج کر دی تھی۔ عر ضی خارج کئے جانے کے بعد مسز ورما انڈر روپوش ہو گئی ہیں۔ خیال رہے کہ 09 اکتوبر کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھی اس معاملے میں مسز ورما کی پیشگی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔ اس معاملے میں خود سپردگی نہیں کرنے کی وجہ سے بیگو سرائے کے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے 11 اکتوبر کو مسٹر ورما کے خلاف اشتہار جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے مد نظر پولیس نے 12 اکتوبر کو ان کے ارجن ٹولہ واقع مکان پر اشتہار چسپاں کیا تھا۔ آرمس ایکٹ میں گرفتار ی کے لئے پولیس کی لگاتار چھاپے ماری کے مد نظر مسٹر ورما نے 29 اکتوبر کو بیگوسرائے کے منجھول ڈویزنل سول کورٹ میں خود سپردگی کر دی۔ مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی استحصال واقعہ کے تنازعہ کی وجہ سے مسز ورما نے وزیر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔واضح رہے کہ مسز ورما کی گرفتاری نہیں ہونے پر ہائی کورٹ نے کل بہار حکومت کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے پوچھا تھاکہ پیشگی ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد مسزورما کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیاہے۔ عدالت نے 31 اکتوبر کو مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملہ کی جانچ کر رہی سی بی آئی کے افسران کو فہرست دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close