بہار

موب لیچنگ ملک کیلئے خطرناک:تنظیم انصاف

دربھنگہ : جمعرات کو لہریاسرائے کے دھرنا گاہ پر آل انڈیا تنظیم انصاف کی جانب سے ایک روزہ دھرنا دیاگیا۔ دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی موب لیچنگ جو ملک کیلئے خطرناک حالات بنا رہا ہے اس میں اقلیتوں کیلئے موجودہ دور میں حالت بہت خطرنا ہورہے ہیں ۔ آئین میں دئیے گئے اختیار پر حملے ہورہے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ مو ب لنچنگ کی واردات کے خلاف آل انڈیا تنظیم انصاف نے دھرنا دیا ۔ ہندوستان کے آئین میں دئیے گئے اختیارات کے الٹا ملک کے مختلف حصوں میں اقلیتوں ، دلتوں اور خواتین پر موب لنچنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ آل انڈیا تحریک انصاف بہار اسٹیٹ کے نائب صدر اور ضلع صدر پروفیسر شبیر احمد کی صدارت میں دھرنا دیا گیا ۔ سابق ریاستی سکریٹری احمد علی تمنے ، قمر الزماں ، محمد ریاض ، عزیز الرحمن ، محمد خورشید ، محمد اظہار اور خاتون سماج کی طرف سے شیاما دیوی ، حسن عزیز الرحمن ، محمد خورشید ، ماما اظہار، بی جے پی لیڈر رام کمار جھا ، وشوناتھ مشر ، بی جے پی ضلع منتری نرائن جی جھا سمیت تریشاما دیوی ، ہاجرہ پروین ، طاہرہ خاتون وغیرہ موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close