سیاست

مودی اعداد و شمار سے کھیل کر ملک کو گمراہ کررہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے ترقی کے دعوے کو ایک اور ’جملہ‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیراعظم اعداد و شمار سے کھیل کر ملک کو گمراہ کررہے ہیں اور اپنی حکومت کے چار برس کے کام کی تین کامیابیاں نہیں گنا پارہے ہیں۔کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ مسٹر مودی میڈیا کے سوالات سے ڈرتے ہیں اس لئے چار برس میں اب تک ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم میڈیا کے کچھ حصوں میں انٹرویو دے رہے ہیں لیکن بات کرنے سے پہلے پوچھے جانے والے سوالات کے بارے میں معلوم کرلیتے ہیں۔مسٹر کھیڑا نے وزیراعظم کے حالیہ دو انٹرویو کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس دوران جب ان سے حکومت کے چار برس کی مدت کار کی تین کامیابیاں بتانے کے لئے کہا گیا تو مسٹر مودی نے یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ اگر تین ہی کامیابیاں بتائیں گے تو باقی رہ جائیں گی اس لئے اس بارے میں کچھ نہیں بولیں گے۔ترجمان نے کہاکہ اب تک پورا ملک کہہ رہا تھا کہ مودی حکومت کی چار برس کے کام کاج میں کوئی کامیابی نہیں ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام اور میڈیا بھی یہ الزام لگاررہا تھا کہ مودی حکومت کی کامیابیاں کچھ نہیں ہیں لیکن اب خود وزیراعظم ہی اپنی حکومت کی محض تین کامیابیاں نہیں بتا پارہے ہیں۔ انہو ں نے ایک طرح سے اعتراف کرلیا کہ ان کی حکومت نے کچھ کام نہیں کیا ہے۔ وزیراعظم چار برس کی کامیابیاں نہیں بتاپارہے ہیں بلکہ 2022تک کی بات کررہے ہیں جبکہ آئین نے انہیں یہ حق دیا ہی نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close