سیاست

مودی حکومت بینکوں کے ساتھ فراڈ کرنے والوں سے سختی سے پیش نہیں آرہی ہے:راہل

نئی دہلی:کانگریس صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز لندن میں بی جے پی پر سنجیدہ الزامات لگائے۔ فرار شراب کاروباری وجے مالیہ پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا،’’ مالیہ نے ہندوستان چھوڑنے سے قبل بی جے پی کے سینئر لیڈران سے ملاقات کی تھی، جس کے دستاویزی ثبوت ہیں۔ پر میں ان کا نام نہیں لوں گا‘‘۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز کی مودی حکومت ہندوستانی بینکوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے مالیہ جیسے لوگوں سے سختی سے پیش نہیں آرہی ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ہندوستانی بینکوں کو دھوکہ دینے والے وجے مالیہ، نیرو مودی اور میہل چوکسی جیسے لوگوں کے لئے مودی حکومت ادار ہے۔
کانگریس صدر نے مزید کہا،’’ نیرو مودی، میہل چوکسی اور وزیر اعظم کے درمیان ایک رشتہ ہے۔ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے‘‘۔ راہل نے کہا، ’ جہاں تک مالیہ کا تعلق ہے، ہندوستانی جیلیں بہت اچھی ہیں۔ تمام ہندوستانیوں کے لئے ایک جیسا قانون ہونا چاہئے‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close