بہار

مودی حکومت نے آئین اور جمہوریت کو ختم کرنے کی گھنٹی بجا دی ہے:بھاکپا مالے

دربھنگہ :پنڈا سرائے واقع بھاکپا مالے دفتر میں پریس کانفرنس کی گئی جس میں بھاکپا مالے پولت بیورو رکن دھریندر جھا نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے آئین اور جمہوریت کو ختم کرنے کی گھنٹی بجا دی ہے اور ملک پر بھگوا ایمرجنسی تھوپنا شروع کردیاہے ۔ ملک کے مشہور صحافی ، وکیل ، قلمکار ، انسانی حقوق کے علمبرداروں کے گھروں پر چھاپہ ماری شروع کردی گئی ہے ۔ اس کے خلاف سپریم کورٹ کا سخت رد عمل آیا ہے اور تشویش ظاہر کی ہے ۔ عدالت نے کہا ہے کہ بلا شبہ عدم اتفاق جمہوریت کا سیفٹی ولبھ ہے ۔ بھومیکا کورے گاؤں کے دلت مارچروں پر حملہ کرنے والے اور دابھولکر ، پنساری کل مرگی اور گوری لنکیش جیسے قاتلوں کو بچا رہی ہے ۔ سرکارجمہوریت کے پہرے داروں پر حملہ کررہی ہے ۔ انہوں نے جمہوریت پر بڑھتے حملے کے خلاف شروع ملکی تحریک کا خیر مقدم کرتے ہوئے دربھنگہ میں بھی شہری احتجاج کی سنجیدہ روایت کو فروغ دینے پر زور دیا ۔ انہو ںنے کہا کہ کل پولو میدان لہرایا سرائے سے لوہیا چوک تک احتجاجی مارچ نکالا جائے گا اور اس احتجاجی مارچ میں حصہ لینے کی اپیل دربھنگہ کے دانشوران اور سماجی کارکنان سے کیا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close