سیاستہندوستان

مودی دو ہندوستان کی تعمیر میں مصروف: راہل

نئی دہلی:ناسک کے کسانوں کو 7 کوینٹل پیاز کے بدلے 1040 روپیے ملنے کے حوالے سے ایک نیوز رپورٹ پر کانگرس صدر راہل گانے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ دانل امبانی کے لیے الگ اور کسانوں کے لیے الگ ہندستان بنا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نےسوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ،’ وزیر اعظم نریندر مودی دو ہندوستان ، ایک انل امبانی کا ہندوستان جنھیں رفائل ڈیل کے 30 ہزار کروڑ روپیے کا ٹھیکہ بغیر کچھ کیے اور بغیر کسی جنگی جہاز کے بنائے مل گیا اور دوسرا ،کسانو ں کا ہندوستان، جنھیں چار ماہ کی مشقت سے پیدا ہونے والے 750 کلو گرام پیاز کے بدلے محض 1040 روپیے مل رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نیوز رپورٹ اور ویڈویو پوسٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ ناسک کے ایک کسان کو750 کلو گرام پیازکے بدلے محض 1040 روپیے حاصل ہوئے۔
راہل گاندھی بولے، ‘کے سی آر بن گئے ہیں- کھائو کمیشن راؤ’
کانگریس صدر راہل گاندھی نے تلنگانہ راشٹر سمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ پر بدعنوانی کے بڑے الزام لگائے ہیں. راہل نے کہا ہے کہ کے سی آر نے اتنا کرپشن کر دیا ہے کہ وہ ‘کھاؤ کمیشن راؤ’ بن گئے ہیں. راہل نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی نے تلنگانہ کو ایک ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلایا ہے. تلنگانہ انتخابات کے پیش نظر ایک ریلی سے خطاب ہوئے راہل نے کہا، ‘آپ نے اتنا کرپشن کیا ہے کہ آپ کا نام اب کھائو کمیشن راؤ ہو گیا ہے. نریندر مودی نے تلنگانہ کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا ہے. سچ یہ ہے کہ آپ (کے سی آر) اپنی بدعنوانی کی وجہ سے ان کے سامنے کھڑے ہی نہیں ہو سکتے ہیں. ‘ غور طلب ہے کہ اس الیکشن میں ٹی آر ایس اور کانگریس ایک دوسرے پر جم کر حملے بول رہے ہیں. کانگریس صدر راہل گاندھی بار بارکے سی آر پر نسل پرستی کو فروغ دینے، بدعنوانی میں ملوث ہونے اور مودی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگا رہے ہیں.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close