سیاستہندوستان

مودی سرکار میں نوجوان اور کسان سبھی پریشان : راہل گاندھی

ودیشا:کانگریس صدر راہل گاندھی نے مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو جھوٹے اعلانات کی سرکار قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ملک کے عوام سے کئے گئے کسی بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔مسٹر گاندھی نے مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر جم کر حملہ کیا اور کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی نے روزگار، کسان اور بدعنوانی کے تعلق سے ملک کے لوگوں سے بڑے بڑے وعدے کئے تھے لیکن ان میں سے کسی کو پورا نہیں کیا گیا۔
کانگریس صدر نے کہا کہ مسٹر مودی نے ملک کے نوجوانوں سے سالانہ دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ملک کا نوجوان آج ڈگریاں لے کر گھوم رہا ہے، لیکن اسے کہیں بھی روزگار نہیں مل رہا ہے۔مودی حکومت میں نوجوانوں کو کسی بھی اسکیم کا فائدہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے ان کی پیداوارکی صحیح قیمت دلانے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا لیکن آج کسانوں کے معاملے پر وزیر اعظم خاموش ہیں۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہر اکاؤنٹ میں 15 لاکھ ڈالنے والے وعدے کی طرح کسانوں سے کیا گیا وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے اقتدار میں صرف امیر لوگوں کا قرض معاف کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام بی جے پی کے چہرے کو پہچان چکے ہیں اور صحیح وقت پر جواب دیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close