دہلیہندوستان

مودی نے آیوشمان بھارت پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مود نے صحت شعبہ کے پروگرام آیوشمان بھارت کے نفاذ کی تیاریوں کا آج یہاں سینئر حکام کے ساتھ جائزہ لیا۔اس پروگرام کے تحت ہر ایک کنبہ کو پانچ لاکھ روپے کی انشورنس سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔ تقریباََ دس کروڑ غریب او رمحروم کنبوں کو اس پروگرام کے دائرے میں لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت، نیتی آیوگ اور وزیراعظم کے دفتر کے سینئر حکام نے وزیراعظم کو پروگرام کے نفاذ سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ریاستوں میں اس پروگرام کو نافذ کرنے کی تیاریوں اور تکنالوجی سے متعلق ڈھانچہ جاتی سہولیات کی صورتحال سے وزیراعظم کو واقف کرایا۔مسٹر مودی نے گزشتہ اپریل میں امبیڈکر جینتی پر چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں آیوشمان بھارت کے تحت پہلے صحت مرکز کا افتتاح کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close