دیگر خبریں

مولانا ابن الحسن کاانتقال ناقابل تلافی نقصان , ڈاکٹر نوراسلام

پٹنہ:بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سابق رکن ومدرسہ اسلامیہ کیتھا ٹیکر ضلع بانکا کے سابق پرنسپل اور جمعیت علماء ضلع بھاگل پور کے جنرل سکریٹری مولانا ابن الحسن کے انتقال پرملال پر ڈاکٹر محمد نوراسلام علیگ انسپکٹر واکیڈمک انچارج بہاراسٹیت مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا موصوف ایک جید عالم دین تھے مدارس ملحقہ کے مسائل کو حل کرانے میں ہمیشہ فعال کردار ادا کرتے تھے انکے رحلت سے قوم وملت کا ناقابل فراموش خسارہ ہوا ہے, جناب ڈاکٹر محمد نوراسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا ابن الحسن کا انتقال 5نومبر 2018کو پٹنہ کے انیس آباد میں واقع ایک اسپتال میں ہوا, انکے جنازہ کی نماز بعد نماز عصر بھاگل پور میں اداکی گئ اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا, دفتر مدرسہ بورڈ میں مولانا ابن الحسن کے انتقال پر حسب روایت مدرسہ بورڈ کے سابق رکن ہونے کی صورت میں تعزیتی نششت معنقد ہوئ جس میں مدرسہ بورڈ کے جملہ افسران وملازمین ودیگر نے تعزیت کا اظہار کیا, جناب ارشد فیروز چیرمین مدرسہ بورڈ, زاہد حسین سکریٹری مدرسہ بورڈ, نے مولانا مرحوم کے بلندی درجات اور انکی اہلیہ ,اور وارثین کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کی, آمین
(رپورٹ:محمد صدرعالم نعمانی )

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close