بہارسیمانچل

مولانا اسرار الحق قاسمی نے پل کا سنگ بنیاد رکھا

پورنیہ :ضلع کے انتہائی ہی پسماندہ علاقے ڈگروابلاک کے پھول پور، بسدھا کے درمیان بواری ٹولہ کے قریب پنار ندی پر کشن گنج کے ایم پی مولانا اسرارالحق قاسمی نے پل کا سنگ بنیاد رکھا۔پردھان منتری گرام سڑک یوجنا سے بننے والی اس پل کی تعمیر سے ڈگروا کے نہایت ہی پسماندہ علاقہ کو کافی نفع ملے گا، ایم پی قاسمی نے اس موقع پر عام لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا کہ اس حلقہ کے لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے یہ پل کافی اہمیت رکھتا ہے۔ علاقہ کے کسان اب آسانی سے اپنا اناج منڈی تک لے کر جا سکیں گے۔ جہاں انہیں اناج کا واجب قیمت حاصل پائےگا۔ جب پل رہے گا تو علاقے کاچوطرفہ ترقی بھی تیز رفتار سر گے، ہمارے بچے اب گاؤں سے باہر جاکر اچھی تعلیم حاصل کر پائیں گے، تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔ مولانا نے کہا کہ ہم لوگ ذمہ داری کے ساتھ اپنے بچوں کو تعلیم دلائےن۔انہوںنے کہا کہ ایک رہنما ہونے کے ناطے پورے علاقے کے چوطرفہ ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہےں۔انہوںنے موجود لوگوں سے کہا کہ ملک کو آج ایسے چند لوگ چلا رہے ہیں جنہیں ملک کے اتحاد اور سالمیت سے کوئی لینا نہیں ہے۔ اپنی کامیابی کیلئے ہندوستان کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ایسے لوگوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ مولانا قاسمی نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ علاقے کی ایک بھی سڑک کچی نہ رہے اور تمام پل پلیوں کی تعمیر کو باری باری کیا جائے گا۔ بہت جلد اورکئی منصوبوں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کرنے کی معلومات انہوں عام لوگوں کو دی ۔ اس موقع ایم پی نمائندہ محمد مجیب ، بلاک کانگریس صدر افروز عالم،محمد راغب، اختر حسین، اشتیا ق الرحمن، محمد مسیح ، محمد صابر، سرفراز عالم، عبد الحفیظ، علاقائی ضلع کونسلر رکن گڑیا بھارتی، سمیت عام لوگوں اور کانگریسی کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے، وہیں اس پل کی تعمیر پر دیہاتیوں نے ایم پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بیمار پڑ جاتا تھا تو چارپائی پر لاد کر مین روڈ پر لےجاتے تھے جس سے کئی بار مریض کی موت راستے میں ہی ہو جاتی تھی، ایم پی جی کی انتھک کوشش نے رنگ لائی ہے اب لوگو ںکی پریشانی دور ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close