بہارپٹنہ

مولانا آزاد اور قوم پرستی کے موضوع پر سیمینار مورخہ11 ؍ نومبر کو

تعبیر فائونڈیشن اوراقلیتی شعبہ بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام پروگرام

پٹنہ،8نومبر:تعبیر فائونڈیشن اور اقلیتی شعبہ ، بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے مشترکہ زیر اہتمام ملک کے پہلے وزیر تعلیم و معروف مذہبی وسیاسی قائد ملت مولانا ابوالکلام آزاد کی ۱۳۰ ویں یوم پیدائش کے موقع مولانا آزاد اور قوم پرستی کے موضوع پر سیمینار مورخہ ۱۱ ؍ نومبر کو ۱۱ ؍ بجے سے ایک بجے دن تک اے این سنہا انسٹی ٹیوٹ میںمنعقد ہونے جارہا ہے ۔ اس میں پروفیسر عرفان حبیب ، پروفیسر رضوان قیصر ، پروفیسر ڈیزی نارائن ، کل ہند کانگریس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر شاشوت گوتم خطاب فرمائیں گے جبکہ بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مدن موہن جھا صدارت فرمائیں گے ۔کل ہند کانگریس کمیٹی کے سکریٹری و رکن قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر شکیل احمد خاں کے ذریعہ دعوت نامہ جاری کیا گیا ۔ مولانا آزاد نے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں کارہائے نمایاں کارنامے انجام دئے ہیں ۔ملک کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے ایسے تعلیمی نظام کی بنیاد ڈالی جس کے دم پر آج ہمارا ملک تعلیم کے میدان میں بڑے وقار کے ساتھ دیکھا جاتا ہے ۔گذشتہ کچھ سالوں میں تعلیم میں بھی زعفرانی رنگ بھرنے کی جو کوشش ہورہی ہے اس سے تعلیمی ماحول بھی زہر آلود ہورہا ہے۔ایسے میں مولانا آزاد کے نظریات و افکار کو پھیلانے کی سخت ضرورت ہے ۔اور اس اہم سیمینار میں وقت مقررہ پر اپنی شرکت یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close