بہارسیمانچل

مولانا نسیم اختر اپنی والدہ کے ساتھ بیت اللہ روانہ

کٹیہار:مکہ اور مدینہ کے مقدس حج کے سفر کے لئے کٹیہار ضلع کےکوڑھا سندل پور باشندہ بہاراسٹیٹ پرائمری اساتدہ یونین کے ضلع میڈیا انچارج پرویز عالم کے والد مولوی نسیم اختر اور ان کی ماں حج کے لئے روانہ ہوئیں۔ لوگوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے حج سفر پرروانہ گیا۔جس طرح سے ہر ایک مسلمان نماز اور روزے ادا کرکے اللہ کے اور قریب ہو جاتا ہے، اسی طرح استطاعت ہوجائے یعنی سفر حج کا خرچ کے مطابق ضروریات سے جائد روپے جمع ہوجائے تو اس پر حج فرض ہوجاتاہے۔ اور ان کے لئے حج پر جانا لازم ہوجاتا ہے۔ جو شخص حج کو کما حقہ ادا کرلیتا ہے وہ گناہوں سے پاک وصاف ہوجاتاہے ۔ اسی مبارکبادسفرپر جانے کے دوران لوگوں نے آکر ان سے ملا اور سب نے ان سے دعا کی درخواست کی۔ اس موقع پر بہار ریاست پرائمری اساتذہ یونین کے کٹیہار ضلع صدر محمد تمیز الدین ،یونین کے خزانچی محمدقمرالدین، ضلع سیکرٹری ساجن کمار داس، ماسٹر ذاکر حسین، کوڑھا سادھن سیوی پنندو کمار،سماجی کارکن فیروز احمد نے ان کے رہائش گاہ پر پہنچ کر حج پر جانے کی مبارکباد دی اور باہمی بھائی چارگی بنی رہے اس کے لئے دعا کی درخواست کی اور مدینہ والے سے سلام عرض کیا۔ غور طلب ہو کہ مولوی نسیم اختر نے گھر سے روانگی ہوتے ہوئے آس پاس کے لوگوں سے بھی ملا اپنے چھوٹے بڑے غلطی سےمعافی کا مطالبہ کر باہمی اتحاد برقرار رکھنے کی بات کر گھر سے روانہ ہو گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close