دیگر خبریں

مولانگر کی ادبی سر زمیں پر آل بہار مشاعرہ کی تیاری شباب پر

مشاعرہ کا افتتاح کرینگے سیدابو دوجانہ

سیتامڑھی:ضلع کی مردم خیز بستی مولانگر پوپری میں مولانا آزادویلفیئر سوسائٹی مولانگرکے زہر اہتمام آیندہ 16/اکتوبر بروزمنگل بوقت 8:30بجے شب ایک شاندار آل بہار مشاعرہ معروف شاعر تنویر مولانگری کی یاد میں منعقدکیا جائے گا۔ مشاعرہ کا افتتاح مقامی رکن اسمبلی سید ابودوجانہ کے دست مبارک سے ہوگا۔بحیثیت صدر ڈاکٹر پروفیسر اسلم آزاد اسٹیج پرجلوہ افروز ہوں گے، جبکہشیوہر کے نامور شاعر ابرار اکرم نظامت کی ذمہ داری نبھائیں گے۔اس مشاعرہ میں بہار کے مختلف اضلاع کے معتبر شعراءکی آمد کی منظوری مل چکی ہے ان کے اسماء یہ ہیں، ظفر صدیقی پٹنہ، ناشاد اورنگ آبادی پٹنہ، نیاز نذر فاطمی پٹنہ، نصرعالم نصر پٹنہ،وارث اسلام پوری، کاظم رضا پٹنہ، ڈاکٹرابوبکر رضوی پٹنہ، کیف احمد کیفی سمستی پوری، ظفر حبیبی مشرقی چمپارن، صبا چمپارنی،حسن امام انور دربھنگہ، توحید اشک سیتا مڑھی، غفران راشد، علاؤالدین بسمل، اشرفمولانگری، ڈاکٹر ابو نصر سلطانپوری،آصف کریم،کفیل الرحمن خوشدل، مشہوداعظم گوہر،عبدالخالق دلکش،بہاؤالدین اقدس کا آناطے ہے، اور دیگر شعرائے کرام سے بھی رابطہ جاری ہے، مولانا آزاد ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داروں نے بتایاکہ پروگرام کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے یہ ایک کامیاب مشاعرہ ہوگا انشاءاللہ۔انہوں نے اردو کے محبین ،اردو ادب کے شوقین، شعروسخن کے دلدادہ تمام لوگوں سے جوق درجوق شرکت کی گذارش کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close