کھیل

مومن الحق کی شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی بہترین شروعات

چٹگام : مومن الحق کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالئے ہیں ۔مومن الحق نے اس وقت ٹیم کو سنبھالا جب اس کی پہلی وکٹ ایک کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ مومن الحق نے انتہائی محتاط اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 رنز بناکر اپنی ٹیم کی مہمان ٹیم کے خلاف پوزیشن مضبوط بنادی۔
امرالقیس 44 اور شکیب الحسن 34 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے گبرائل نے چار، وارکین نے دو جبکہ کیماروچ اور بشو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔امرالقیس اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا۔ سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے کیمرروچ کی گیند پر ڈاروچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد امرالقیس اور مومن الحق نے انتہائی محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی ا سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں قیمتی 104 رنز بنائے۔ امرالقیس بنگلہ دیش کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 44 رنز بناکر واریکن کی گیند پر ایمبروس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس دوران مومن الحق نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔محمد متھن بنگلہ دیش کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 20 رنز بناکر بشو کی گیند پر ڈاروچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر مومن الحق کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 120 رنز بناکر گبرائل کی گیند پر ڈاروچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے وہ بنگلہ دیش کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے اس وقت بنگلہ دیش کا مجموعی ا سکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز تھا۔
وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم بنگلہ دیش کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر گبرائل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ محمود اللہ 3 رنز بناکر گبرائل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن 34 رنز بناکر گبرائل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے وہ بنگلہ دیش کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔ مہدی حسن معراج بنگلہ دیش کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر واریکین کی گیند کا نشانہ بنے۔میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالئے تھے نعیم حسن 24 اور تاج الاسلام 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے گبرائل نے چار، وارکین نے دو جبکہ کیمرروچ اور بشو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close