سیاست

موہن پرکاش کی جگہ پر کھڑگے مہاراشٹر کے نئے انچارج

نئی دہلی : کانگریس نے لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھڑگھے کو موھن پرکاش کی جگہ پر مہاراشٹر کے انچارج جنرل سکریٹری کی ذمہ داری دی ہے۔

پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری اشوک گہلوت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مسٹر کھڑگے کو مہاراشٹر کا انچارج مقرر کیا ہے۔ مسٹر کھڑگے کی تقرری فوری طور پر مؤثر ثابت ہوگی۔

کانگریس نے مہاراشٹر کےانچارج جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا ئے گئے موہن پرکاش کی ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت اور شراکت کی تعریف کی۔

اس کے علاوہ، پارٹی نے سونل پٹیل، اشیش دوا اور سپمت کمار کو مہاراشٹر کانگریس میں سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری دی ہے۔ ان تینوں کی تقرری بھی فوری طور پر مؤثرہوگی ۔

پارٹی نے مہاراشٹر کے انچاج سکریٹری کے عہدے سے ہٹائے گئے شیوراج جیون والمکی اور بالا بچن کی پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت اور شراکت کی تعریف کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close