بہارسیمانچل

مہادلت خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش

پورنیہ :پورنیہ کے انکم ٹیکس آفس واقع مہادلت ٹولاہمیں شام کی مکتب میں پورنیہ کے سابق ٹریفک انچارج سب انسپکٹر مسٹر روش رنجن پڑھنے والی خواتین کے ساتھ تھے، مسٹر رنجن کے ساتھ ان کی بیوی سشما دیوی بھی بخوبی خواتین کو تعلیم دینے کے شوقین دکھ رہی تھیں ، مسٹر رنجن نے تمام خواتین اور مردوں کو کے کھا گا لکھ کر حرف کی جانکاری دی ساتھ آمدورفت سے متعلق سبھی جانکاری دے رہے تھے۔ مرد بھی بڑے دلچسپی سے آمدورفت کے دستور سیکھ رہے تھے۔ کئی مرد کو ہیلمٹ سے متعلق جانکاری دی۔ اور بتایا گیا کہ ہیلمٹ ہمارے سر کو محفوظ رکھتا ہے۔ سبھی عورتوں کو نصیحت دی کہ آپ اپنے شوہر بھائی بیٹا سبھوں سے ہیلمٹ کا استعمال کرنے کو کہیں۔ وہیں پورنیہ کالج کی طلبا پریرنا اورف ششما دیوی نے مہیلا سسکتی کرن اور بیٹی سکچھا پر زور دیتے ہوئے سبھی عورتوں کو بیدار کیا۔ اور بتایا کہ کم عمر میں شادی نہیں کریں۔انہوں نے بتایا کہ بیٹی کسی بھی کام میں پیچھے نہیں ہیں ۔ بیٹا اور بیٹی میں کوئی فرق نہیں رہ گیا ہے۔ پروگرام میں سرکاری استاد گوتم کمار، مہاویر مالک، ستش مالک، کمود مالک، رانی دیوی، پوجا دیوی کے ساتھ درجنوں خواتین اور مرد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close